عظمیٰ نیوز سروس
بانڈی پورہ//ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام (ایچ اے ڈی پی) کے لیے ضلعی سطح پر عمل درآمد کمیٹی (ڈی ایل آئی سی) کا اجلاس کل ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ منظور احمد قادری کی صدارت میں منعقد ہوا۔کمیٹی نے مختلف محکموں میں کل 530 کیسوں کو منظوری دی۔ منظور شدہ کیسوں میں سے 353 زراعت، 81 باغبانی، 35 مویشی پالن، 9 ماہی پروری، 11 سیری کلچر اور 41 بھیڑ پالنے کے شعبے سے متعلق ہیں۔میٹنگ کے دوران ڈی سی نے نوجوانوں کے لیے روزگار پیدا کرنے میں ان اقدامات کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ زراعت اور متعلقہ شعبوں میں مواقع تلاش کرنے والے بے روزگار افراد کو مکمل تعاون فراہم کریں۔ڈی سی نے مقررہ اہداف کو مقررہ مدت کے اندر پورا کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ بروقت اور موثر نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس میں چیف پلاننگ آفیسر ایم مقبول، چیف ایگریکلچر آفیسر جاوید احمد سامون، چیف ہارٹیکلچر آفیسر فاروق احمد اور متعلقہ محکموں کے دیگر افسران نے شرکت کی۔