عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//نیشنل کانفرنس کے ترجمانِ اعلیٰ اور ایم ایل اے جڈی بل تنویر صادق نے یقین دلایا کہ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت دستکاری کے شعبے سے وابستہ افراد کے اہم مفادات کے تحفظ کو ترجیح دے گی۔انہوں نے لال بازار میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپٹ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا تاکہ انسٹی ٹیوٹ کے کشمیر ہینڈ ناٹڈ کارپٹ انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی جا سکے۔انہوں نے کہاکہ ’’سرینگر ہنرمندی کا ایک مرکز ہے ۔ پیپر ماشی سے لے کر پشمینہ تک اس وراثت کی حمایت اور تحفظ ضروری ہے۔ میں اس شعبے کو فروغ دینے کے لئے وزیر اعلیٰ اور صنعت کے وزیر سے بات کروں گا‘‘۔اس دوران انہوں نے حلقے کا تفصیلی دورہ بھی کیااور حضرت سید شاہ صاحبؒ نالہ بل نوشہرہ پر بھی حاضری دی۔