عازم جان
بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے بدھ کو منی سکریٹریٹ بانڈی پورہ میں ڈسٹرکٹ کیپیکس بجٹ 2024-25 کے تحت پیش رفت کا جائزہ لیا۔ڈی سی نے مختلف محکموں سے متعلق مختلف اسکیموں کی جسمانی اور مالی حالت کا جائزہ لیا۔چیف پلاننگ آفیسرنے اجلاس کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ CAPEX کے تحت DDC اور BDC گرانٹس سمیت 16 سیکٹرز کا احاطہ کیا گیا ہے۔اس بات کا انکشاف ہوا کہ کل 2,295 کام زیر تکمیل ہیں جن میں 1,377 نئے کام اور 918 جاری کام شامل ہیں جن کی مالیت 6,800.64 لاکھ روپے ہے ۔سال 2024-25 کے لیے 1,377 منظور شدہ کاموں میں سے 1,288 کو انتظامی منظوری دی گئی ہے، جب کہ 89 کاموں کے تخمینے ابھی باقی ہیں۔ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ زیر التواء تخمینہ جمع کرانے کو ترجیح دیں۔انہوں نے ایگزیکیوٹنگ ایجنسیوں کو ہدایت کی کہ وہ جاری کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کریں۔ انہوں نے مختلف اسکیموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے محکموں کے درمیان کوآرڈینیشن بڑھانے پر زور دیا۔