عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر/ /ممبر اسمبلی گلمرگ فاروق احمد شاہ، نے وہی پورہ ٹنگمرگ میں شائنی ایڈونچر ٹور اینڈ ٹریول کی نئی شاخ کا افتتاح کیا ہے۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اہم ہے بلکہ مقامی معیشت میں بھی مثبت کردار ادا کرے گا، جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوںنے کنزر ٹاؤن ہال میں عمرہ کرنے والوں سے بھی ملاقات کی، جہاں انہوں نے ان کی روحانی سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اسلام کی تعلیمات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ یہ تمام اقدامات گلمرگ کو سیاحت اور معیشت کے مرکز کے طور پر مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ افتتاحی تقریب کے بعدفاروق شاہ نے گلمرگ سپر کپ کے فائنل میچ میں شرکت کی، جہاں گانیوانی نے شری شاہینز کو شکست دی۔ انہوں نے کھیلوں کی ترقی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میدان نوجوانوں کے لیے اعلیٰ سہولتوں میں تبدیل کیا جائے گا، تاکہ علاقے میں کھیلوں کی ثقافت کو مزید فروغ دیا جا سکے۔