عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے اِس مہینے کی 20تاریخ کو ہونے والے میراتھن ایونٹ کے سلسلے میں کل یہاں پولو گراؤنڈ میں محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام’’ کشمیر میراتھن ایکسپو‘‘ کا افتتاح کیا۔اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ یہ ایونٹ رواں ماہ کی 20 تاریخ کو متعارف کرنے کے بعد ہر سال منعقد کیا جائے گا جس میں ملک بھر میںزائد اَز 2,000 رنر حصہ لے رہے ہیں جن میں کچھ غیر ملکی ایتھلیٹس بھی شامل ہیں۔اَتل ڈولونے کہا کہ یہاں منعقد ہونے والی یہ ایکسپو ہمارے کاروباری اَفراد کو اَپنی مصنوعات کی نمائش اور فروخت کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے جا رہی ہے۔ اِس کے علاوہ ہماری مخصوص فصلوں اور ہمارے ورسٹائل فن کاروںکے ذریعے تیار کردہ منفرد ہینڈی کرافٹ اور ہینڈلوم آئٹمز کو فروغ دینے کا ایک موقعہ فراہم کرے گا۔کمشنر سیکرٹری سیاحت یشا مدگل نے کہا کہ اس ایکسپو کا اہتمام اس تین روزہ ایونٹ کے اِختتام پر کشمیر میراتھن کے موقعہ پر کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایکسپو میں خطے کے ضیافتوں، ثقافت اور دستکاریوں کی ایک دلکش نمائش پیش کی جارہی ہے جو اس میں شرکت کرنے والے تمام افراد کے لئے ایک شاندار اور بھرپور تجربہ فراہم کرتی ہے۔ میراتھن اپنی نوعیت کی پہلی میراتھن ہوگی کیوںکہ مردوں اور خواتین دونوں کے لئے الگ الگ منعقد ہونے والے فل اور ہاف میراتھن دونوں مقابلوں کے لئے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ فل میراتھن کے لئے پہلا انعام 25 لاکھ روپے ، دوسرا 20 لاکھ روپے، تیسرا 18 لاکھ روپے، چوتھا انعام 15 لاکھ روپے اور پانچواں 12 لاکھ روپے مردوں اور خواتین کے لئے ہے۔ہاف میراتھن ایونٹ میں نقد انعامات بالترتیب 15,00,000روپے، دوسرا 12,00,000 روپے، تیسرا 9,00,000 روپے،چوتھا 6,00,000روپے اور پانچواں3,00,000 روپے بطور انعامی رقم ہیں۔