عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//ریلائنس جیو نے انڈیا موبائل کانگریس 2024 میں ایک ایسی ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا ہے جو گھروں کے اسمارٹ ٹی وی کو آسانی سے کمپیوٹر میں تبدیل کر سکتی ہے جیو کلاوڈ پی سی نامی یہ ٹیکنالوجی صرف چند سو روپے میں ٹی وی کو کمپیوٹر میں بدل دے گی اس کے لیے صرف انٹرنیٹ کنکشن، اسمارٹ ٹی وی، ٹائپنگ کی بورڈ، ماؤس اور جیو کلاوڈ پی سی ایپ کی ضرورت ہے جن کے ٹی وی سمارٹ نہیں ہیں، ان کے عام ٹی وی بھی سیٹ ٹاپ باکس کے ذریعے کمپیوٹر بن سکتے ہیں جو جیو فائبر یا جیو ایئر فائبرکے ساتھ آتا ہے ۔دراصل جیو کلاوڈ پی سی ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس کے ذریعے کوئی بھی , ٹی ویانٹرنیٹ کے ذریعے کلاؤڈ کمپیوٹنگ سے منسلک ہو سکے گا۔ یہ استعمال کرنا بھی آسان ہے ، صارف کو صرف ایپ میں لاگ ان کرنے کی ضرورت ہے اور کلاؤڈ میں محفوظ تمام ڈیٹا ٹی وی پر نظر آئے گا۔ وہ تمام کام جو کمپیوٹر پر کیے جا سکتے ہیں جیسے کہ ای میل، میسجنگ، سوشل نیٹ ورکنگ، انٹرنیٹ سرفنگ، اسکول کے پروجیکٹس، آفس پریزنٹیشن گھر کے ٹی وی پر کیے جا سکتے ہیں۔ آسان الفاظ میں، تمام ڈیٹا کلاؤڈ پر ہوگا اور ٹی وی کے ذریعے سرور، اسٹوریج، ڈیٹا بیس، نیٹ ورکنگ، سافٹ ویئر اور اینالیٹکس جیسی خدمات استعمال کی جا سکیں گی۔ہندوستانی متوسط طبقے کے خاندانوں کو کمپیوٹر تک مشکل سے رسائی حاصل ہے ۔ ایسی صورت حال میں یہ ٹیکنالوجی ایک وردان کی مانند ہے ۔ کیونکہ کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی صلاحیت کو ضرورت کے مطابق بڑھایا یا گھٹایا جا سکتا ہے ۔