Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

ذرا ایک نظر اپنے اعمال پر بھی ڈالیں

Towseef
Last updated: October 14, 2024 10:59 pm
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

کسی بھی معاشرے میںجس طرح بیماری پھیلنے کی جگہ گندگی ، فضائی ، آبی ، کیمیائی اور شور کی آلودگیوں کے ساتھ ساتھ ناقص اور مضر صحت غذائیں ہوتی ہیں، جو افراد اور آبادیوں کو نہ صرف بیمار کر دیتی ہیں بلکہ صحت کے ناقابل اصلاح حالات پیدا کرتے ہیں ۔ اُسی طرح جرائم انسانی معاشرے کا ایسے ناسور ہیں جو معاشرےکی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیتے ہیں ۔ظاہر ہے کہ انسان کی پرورش کے تین دائرے ہیں اور ایک انسان بچپن ، جوانی اور بوڑھاپے سے گذر کر اس دنیا سے چلا جاتا ہے ۔ پہلا دائرہ ماں کی گود اور باپ و خاندان کا ہے جہاں انسان کی نشوونما ہوتی ہے، اگر یہ دائرہ دینی ، اخلاقی اور تہذیبی تربیت سے لا پرواہی برتے تو ایک بچہ بڑا ہو کر جرم کی دنیا آباد کرتا ہے ۔گویا یہ بات واضح ہےکہ اگر والدین اولاد کی پرورش میں کوتاہی کرتے ہیں تو اس کو بگڑنے سے کوئی نہیں روک سکتا اور دور جدید کا یہ المیہ ہے کہ والدین اولاد کی تربیت میں غفلت کے مرتکب ہو رہے ہیں ۔ دوسرا دائرہ تعلیم گاہیں ہیں جہاں تعلیم کے اصل روح و معنی سے ماوریٰ تعلیم صرف اور صرف رزق کمانے کے لئے دی جاتی ہے اور وہ بھی ناقص طریقے سے ۔ تعلیم گاہوں میں امتحان لینے والے ادارے سے لے کر ممتہن تک طالب علموں کو نقل کرنے میں معاونت کرتے رہتے ہیں۔ لہٰذا اس طرح سند حاصل کرنے والے لوگ معاشرےکے تمام اداروں میں نہ صرف اپنی ذمہ داریوں سے کوتاہی کے مرتکب ہوتے ہیں بلکہ بد عنوانی اور رشوت سے جرائم کو فروغ دیتے ہیں ۔تیسرا دائرہ معاشرہ ہے جو زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھتا ہے ۔ جس میں عدلیہ ، مقننہ ، انتظامیہ اورپولیس کے ساتھ ساتھ دیگر دفاعی ادارے ہیں ۔ اس کے علاوہ معاشرے کے قابل ذکر اور قابل احترام افراد ہیں جو معاشرے اور قوم کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔جن میں مذہبی و دینی پیشوا ، اساتذہ ، ڈاکٹر اور دانشور بھی شامل ہوتے ہیں۔اگر ہم ہر ایک کا بغور جائزہ لیںتو یہی دکھائی دیتا ہےکہ ہر کوئی ایمانداری سے ساتھ اپنا فریضہ انجام دینے میں ناکام رہتا ہے،یہاں تک کہ عدلیہ بھی عدل و انصاف فراہم کرنے میں پوری طرح کامیاب نہیں ہوتا ہے، جس کی وجہ سے ہر سطح کے جرائم کرنے والے مجرمین بے خوف جرم کا ارتکاب کرتے ہیں ۔ عدل و انصاف کی فراہمی میں بینچ اور بار کے ساتھ پولیس کا بنیادی کردار ہوتا ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہ ایک ایسا مثلث بن چکا ہے جو قانون اور انصاف کی بالادستی قائم کرنے کے بجائے مجرموں کو قانون توڑنے میں معاون و مددگار ثابت ہو رہاہے۔ کیونکہ زر پرستی اور خود غرضی نے سب کو اندھا کردیا ہے ۔جس کے نتیجے میں معاشرے کےبا صلاحیت ،اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں میں مایوسی پھیلتی ہے اور وہ دل برداشتہ ہو کر جرم کا ارتکاب کرتے ہیں ۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ کسی بھی دفتر میں کوئی کام بغیر رشوت دیئے ممکن نہیں ، گویاانتظامیہ اور رشوت ہم نام بن چکے ہیں ۔ لہٰذا جائز کام سے زیادہ لوگ نا جائز کام رشوت کے ذریعے ہوتے رہتے ہیں ۔ بڑے بڑے ٹھیکے رشوت کے ذریعے حاصل کر کے غیر میعاری کام کئے جاتے ہیں ۔اگرچہ چیک اینڈ بیلنس کے ادارے قائم ہیں مگر اُن اداروں کے افسران بھی رشوت لے کر ہر غلط کام کی اجازت دے دیتے ہیں ۔ جس سے یہ بات تقویت پارہی ہےکہ جعلی دوائیں ، مضر صحت خوراک ، ناقص تعمیرات میں بھی انتظامی سر پرستی شامل ہوتی ہے۔بے شک پولیس عوام کی محافظ اور قانون کو نافذ کرنے کے لئے ہے ۔ مگر پولیس کا نام سنتے ہی ہر خاص و عام کی ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں ۔ اگر پولیس اپنی فرائض منصبی درست طریقے سے انجام دے تو کسی بھی جرم کا دور دور تک کوئی پتہ نہ ملتا ۔ پولیس مجرموں کو پکڑتی ہے اور مقدمات میں اس طرح کی کمزور شقیں ڈالتی ہے کہ چند دنوں کے بعد مجرم جیل سے باہر ہوتا ہے اور عدالتی کارروائی کی طوالت اور گواہوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے مجرم آزاد ہو جاتے ہیں ۔جس سے یہ بات عیاں ہوجاتی ہے کہ جیل میں مجرموں کی اصلاح ہونے کے بجائے جُرم کو پروان چڑھایا جاتا ہے ۔اب جبکہ موجودہ دور میں ہر بچے ، جوان اور بوڑھے مردو زن کے ہاتھوں میں سمارٹ فون موجود ہے تو اس آلے کے ذریعے کون ساایسا جرم نہیں جو پروان چڑھ رہا ہے ۔ مالیاتی غبن ہو یا آن لائن کاروبار کا گھپلا ہو یا جنسی بے راہ روی کا سیلاب ۔ اس جنسی بے راہ روی نے سماج میں درندہ اور حیوان کے درجات سے نیچے گرا دیا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
منڈی کے لورن علاقہ میں بادل پھٹنے سے ایک شخص ازجان
پیر پنچال
ڈوڈہ ضلع کی تحصیل کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی نعش برآمد
تازہ ترین
ملیشیائی وزیر اعظم کی برکس سربراہی اجلاس دوران وزیر اعظم مودی سے ملاقات ،مسئلہ کشمیر پر ہوئی بات
برصغیر
کشمیر میں سیاحتی شعبے کی بحالی حکومت ہند کی اولین ترجیح: گجیندر سنگھ شیخاوت
برصغیر

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?