Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

خود غرضی و مفاد پرستی سے انسانی اقدار پامال

Towseef
Last updated: September 11, 2024 11:07 pm
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

بلا شبہ عصر حاضر میںدنیا بھر کے لوگ جس رفتارکے ساتھ ترقی کی دوڑ میں مصروفِ عمل ہے،اُسی رفتار کے ساتھ یہ لوگ انسانیت کی تکریم کو نظر انداز کرتے جارہے ہیں۔ نسل پرستی، طبقاتی تقسیم، مذہبی تعصب اور سیاسی مفادات کی خاطر انسانی حقوق کی پامالی معمول بن چکی ہے۔ جدید سوسائٹی میں خود غرضی اور مفاد پرستی نے انسانی اقدار کو پس پشت ڈال دیا ہے، جس کے نتیجے میں انسانیت کے لئے ہمدردی اور محبت کی جگہ نفرت اور تعصب نے لے لی ہے۔ یہ ایک سنگین صورت حال ہے جس کے باعث معاشروں میں بگاڑ اور عدم مساوات کا سلسلہ فروغ پارہا ہے۔بغور جائزہ لیا جائے توآج کے دور میںتقریباً دنیا بھر کے زیادہ تر ملکوں میںنسل پرستی ایک اہم مسئلہ بنا ہوا ہے۔ دنیا کے مختلف حصّوں میں لوگ اپنی رنگت، نسل یا قومیت کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا شکار ہو رہے ہیں۔ اس قسم کا تعصب انسانی وقار کی نفی کرتا ہے اور معاشرتی تفریق کا باعث بنتا ہے۔ معاشرتی طبقاتی تقسیم بھی ایک بڑا مسئلہ ہے، امیر اور غریب کے درمیان بڑھتا ہوا فرق معاشرتی استحکام کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ امیر طبقہ وسائل پر قابض ہو جاتا ہے، جب کہ غریب طبقہ کو بنیادی ضروریات کے حصول کے لئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ عدم مساوات کی صورت حال انسانیت کی تکریم کے اصول کے بالکل خلاف ہے۔مذہبی بنیادوں پر امتیاز اور تعصب کے باعث مختلف مذاہب کے پیرو کاروں کے درمیان نفرت اور دشمنی بڑھ رہی ہے، جس سے معاشرتی تانا بانا بکھر رہا ہے، جبکہ مذہبی اختلافات کو جنگ اور تشدّد کا جواز بنا کر انسانیت پر شب و ستم ڈھایا جارہا ہے۔سیاسی مفادات کے حصول کے لئے بھی انسانی حقوق کو پامال کرنا عصر حاضر کا ایک بڑا مسئلہ ہے۔ جنگوں، سیاسی طاقت کے کھیل اور خود غرضی کی بنا پر معصوم انسانوں کی جانیں ضائع کی جا رہی ہیں اور انہیں انسانی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ یہ بات بالکل عیاں ہے کہ انصاف انسانیت کی بنیاد ہے،جس کو برقرار رکھنے کے لئے بہر حال ہمیں اپنے معاملات میں ترجیح دینی چاہیےاور ضروری ہے کہ ہر انسان کو بلا تفریق انصاف ملے، چاہے وہ کسی بھی مذہب، نسل، یا قوم سے تعلق رکھتا ہو۔ انصاف کے بغیر معاشرتی توازن اور امن کا قیام ممکن نہیں،جبکہ محبت اور ہمدردی ہی وہ عناصر ہیں جو انسانی دلوں کو قریب لاتے ہیں۔مگر افسوس!جدید معاشروںمیں خود غرضی اور مفاد پرستی نے انسانی اقدار کو پس پشت ڈال دیا ہے۔ لوگ صرف اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے لیے دوسروں کو نقصان پہنچانے سے گریز نہیں کرتے ہیں۔ اس خود غرضی نے انسانی تعلقات میں محبت اور ہمدردی کو بہت پست کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں معاشرتی روابط کمزور ہو رہے ہیںاوریہ مسئلہ انسانیت کی تکریم اور اجتماعی فلاح و بہبود کے راستے میں بڑی رکاوٹیںڈال چکا ہے۔ ان رکاوٹوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اپنے اندر انسانیت کے اصولوں کو زندہ کرنے اور ان پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ضرورت مندوں کی مدد کرنا، دُکھ درد میں شریک ہونا اور دوسروں کی خوشیوں میں شامل ہونا انسانی تعلقات کو مضبوط بناتا ہے۔ انسانی وقار کا احترام ہر فرد کی بنیادی ضرورت ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کی عزت اور احترام کرنا چاہیے، چاہے ہماری سوچ، عقائد یا ثقافتیں مختلف ہوں۔ باہمی احترام سے معاشرتی ہم آہنگی اور امن کو فروغ ملتا ہے۔باہمی تعاون سے نہ صرف فرد کی بلکہ پورے معاشرے کی ترقی ممکن ہوتی ہے۔ اس لئےہمیں اپنی نسلوں کو انسانی حقوق، اخلاقیات اور معاشرتی ذمّہ داریوں کی تعلیم دینی چاہیے۔ شعور کی بیداری سے لوگ ایک دوسرے کی عزت کرنے، انصاف فراہم کرنے، اور محبت و ہمدردی کو فروغ دینے کے قابل بن سکتے ہیں۔اب یہ ہماری ذمّہ داری ہے کہ ہم ان مسائل کا شعور پیدا کریں اور اپنی زندگیوں میں انسانی اقدار کو ترجیح دیں ۔اس عمل سے نہ صرف فرد بلکہ پورا معاشرہ امن، خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔ تکریمِ انسانیت عصر حاضر میں نہ صرف ایک اخلاقی ذمّہ داری ہے بلکہ یہ عالمی امن، عدل اور انصاف کے قیام کا بنیادی ستون بھی ہے۔ اگر ہم انسانیت کی تکریم کو اپنے دل و دماغ میں جگہ دیں اور اس پر عمل کریں تو ہم ایک بہتر، پُرامن اور انصاف پر مبنی دنیا کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?