عظمیٰ ویب ڈیسک
بانہال// وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ ملانے والی جموں سرینگر قومی شاہراہ کشتواڑی پتھر بانہال میں بحال کر دی گئی ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے اور دونوں طرف سے چھوٹی گاڑیوں کو (LMVs) کو چلنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ لین نظم و ضبط پر عمل کریں، اوور ٹیکنگ سے ٹریفک جام کا خطرہ ہے کیونکہ ناشری اور بانہال کے درمیان کئی مقامات پر شاہراہ پر سنگل لین ٹریفک ہے اور سڑک کی سطح بھی خراب ہے۔
ادھر، بجبہاڑہ میں ہوائی پٹی پر آج شام آزمائشی طور پر ہوائی جہازوں کی لینڈنگ کروائی جائے گی جس کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کا رُخ پرانی شاہراہ کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔