اشتیاق ملک
ڈوڈہ// ڈوڈہ ضلع میں منگل کو پیش آئے دو الگ الگ سڑک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ 2 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پہلا حادثہ بھدرواہ چمبہ روڈ پر پونیجہ کے نزدیک مہندرا ٹاٹا موبائل کو پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے، جسے جائے حادثہ سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اسی دوران ڈوڈہ ضلع کی کھلینی مرمت سڑک پر ایک الٹو کار زیر نمبرJK06B-9767 ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے اور دوسرا زخمی ہوا ہے۔
پولیس اور مقامی لوگوں نے بچاو کاروائی شروع کی ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے