عظمیٰ ویب ڈیسک
رام بن//جموں-سرینگر قومی شاہراہ پر ڈھلواس میں ضروری مرمتی کام کی وجہ سے قریب 3 گھنٹے بند رہنے کے بعد جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے تاہم یکطرفہ ٹریفک اور سڑک کی سطح خراب ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت سست روی کا شکار ہے۔
جموں و کشمیر ٹریفک پولیس کے عہدیداروں نے ڈرائیوروں کو مشورہ دیا کہ وہ لین نظم و ضبط پر عمل کریں اور اوور ٹیکنگ سے گریز کریں کیونکہ اس سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی ہموار نقل و حرکت میں بھیڑ اور رکاوٹ پیدا ہوگی۔
ٹریفک پولیس نے بتایا، ”جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال کر دی گئی۔ مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ لین کے نظم و ضبط پر عمل کریں، اوور ٹیکنگ سے بھیڑ بڑھ جائے گی“۔
ادھر، مغل روڈ، سرینگر لیہہ روڈ، کشتواڑ-سنتھن-اننت ناگ روڈ پر بھاری برف جمع ہونے کی وجہ سے مسلسل بند ہیں تاہم بحالی کا کام جاری ہے۔