اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ //پارلیمانی حلقہ ڈوڈہ اودھمپور کٹھوعہ سے ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے امیدوار غلام محمد سروڑی کی انتخابی مہم ضلع صدر مقام ڈوڈہ سے شروع ہوئی جس میں پارٹی کے ترجمان اعلی سلمان نظامی، زونل صدر پی آر منہاس، ضلع صدر آصف گتو کے علاوہ صوبائی، ضلعی و بلاک سطح کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ وانی منزل ڈوڈہ میں منعقد میٹنگ کے دوران سروڑی نے ورکروں سے پارٹی کے منشور کو گھر گھر پہنچانے و آپسی بھائی چارہ کے ساتھ انتجابی مہم چلانے پر زور دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ہم نہیں بلکہ نیشنل کانفرنس بی جے پی کی اے ٹیم ہے. اس دوران پارٹی چیئرمین و سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے بھی پارٹی کارکنوں کی میٹنگ سے ٹیلیفونک خطاب کیا۔ اس موقع پر بولتے ہوئے سروڑی نے بھاجپا و دیگر جماعتوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فرقہ پرست و مذہبی سیاسی کو فروغ دے کر بے روزگاری، مہنگائی کو فروغ دیا جس کی وجہ سے عام لوگوں کا جینا مشکل بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلام نبی آزاد نے جہاں ڈھائی سال کے قلیل عرصہ میں جموں و کشمیر کی خطہ، فرقہ و طبقہ کی فلاح بہبود کیلئے کام کیا وہیں بطور مرکزی وزیر صحت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کئے اور سینکڑوں اسکول، پل، کالج و سڑک پروجیکٹوں کی بنیاد رکھی. میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں سروڑی نے کہا کہ ڈی پی اے پی نہیں نیشنل کانفرنس بھاجپا کی اے ٹیم ہے اور آج بھی چور دروازے سے یہ بی جے پی قیادت سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے فرقہ پرست طاقتوں سے ہوشیار رہنے و آنے والے انتخابات میں ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔