عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی// نئے تعینات الیکشن کمشنروں گیانش کمار اور سکھبیر سنگھ سندھو نے جمعہ کو چارج سنبھال لیا۔ سابق بیوروکریٹس کو جمعرات کو الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا تھا۔
حال ہی میں چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) اور الیکشن کمشنرز کی تقرری کے نئے قانون کے نافذ ہونے کے بعد وہ پہلے افراد ہیں جنہیں پولنگ پینل کے اراکین کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے اُن کا خیر مقدم کیا۔
الیکشن کمیشن میں یہ آسامیاں 14 فروری کو انوپ چندر پانڈے کے ریٹائرمنٹ اور 8 مارچ کو ارون گوئل کے اچانک استعفیٰ کے بعد خالی ہو گئیں تھیں۔
گیانیش کمار اور سندھو، دونوں 1988 بیچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) افسران کا تعلق بالترتیب کیرالہ اور اتراکھنڈ کیڈر سے تھا۔