محمد تسکین
بانہال // ضلع رام بن کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی ہے اور جواہر ٹنل ٹاپ ، مہو منگت ، کڈجی اور ترگام کے اوپری علاقوں سمیت پیر پنجال کے بیشتر پہاڑی سلسلوں پر تازہ برفباری ہوئی ہے۔ برفباری سے متاثرہ علاقوں میں کئی سکول بھی برفباری کی زد میں آئے ہیں اور بچوں اور آساتذہ کو سکولوں تک پہنچنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ تازہ برفباری سے سردی میں اضافہ ہوا ہے۔بارشوں اور برفباری کی وجہ سے کئی کھڑی۔ مہو سڑک منڈکباس ریلوے ٹنل کے نزدیک سیلابی ریلے سے نکل جانے سے بند ہوگئی ہے اور اس سے ترگام اور اہمہ کی رابطہ سڑکیں بھی منقطع ہوگئی ہیں۔ اسی طرح تازہ برفباری کی وجہ سے پچھلے ایک مہینے سے برفباری سے ٹریفک کیلئے بند بانہال۔ منگت رابطہ سڑک بھی مزید برف کے نیچے آگئی ہے اور لوگوں کو دشواریوں کا سامنا ہے۔