محمد تسکین
بانہال // جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ڈھلواس ، مہاڑ ، اور کیفٹریا موڑ سمیت کئی مقامات پر شاہراہ کی ضروری مرمت کے پیش نظر شاہراہ پر تقریباً 16 گھنٹوں کے وقفے کے بعد مسافر ٹریفک کو جزوی طور بحال کیا گیا ۔اتوار کی دوپہر بعد سے ادہمپور ، نگروٹہ اور جموں سے مسافر ٹریفک کو وادی کی طرف چھوڑا گیا۔ کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ قاضی گنڈ سے بھی وقفے وقفے سے مسافر گاڑیوں کو جموں جانے کی اجازت دی گئی۔ ناشری ٹنل اور بانہال کے درمیان کئی مقامات پر شاہراہ سے ملبہ اور کیچڑ صاف کرکے اسے کشادہ بنا کر دوطرفہ ٹریفک کے قابل بنانے کیلئے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت تقریباً سولہ گھنٹوں تک بند رکھنے کا فیصلہ جمعرات کو لیا گیا تھا اور ہفتے کی رات دس بجے سے کام شروع کیا گیا اور اتوار دوپہر سے شاہراہ کو دوبارہ بحال کیا گیا۔ ٹریفک پولیس حکام نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ڈھلواس ، مہاڑ ، کیفٹریا موڑ ، شیر بی بی اور شالگڑی سمیت شاہراہ کے کئی مقامات پر ملبہ ہٹانے اور شاہراہ کو کشادہ کرنے کا کام اتوار کی دوپہر بعد مکمل کیا اورقریب ڈیڑھ بجے سے مسافر گاڑیوں کو یکطرفہ ٓاگے بڑھنے کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مسافر گاڑیوں کو نکالنے کے بعد شاہراہ پر مال بردار ٹرکوں اور ٹینکروں کو بھی ادہمپور سے وادی کی طرف چھوڑ دیا گیا۔