عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی// لوک سبھا انتخابات سے قبل الیکشن کمشنر ارون گوئل نے ہفتہ کو عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کی مدت ملازمت 2027 تک تھی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے ان کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔ گوئل کے استعفیٰ کے بعد، اب پولنگ پینل میں دو اسامیاں ہو گئی ہیں۔
گوئل پنجاب کیڈر کے ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر ہیں۔ انہوں نے نومبر 2022 میں الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالا تھا۔
ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز (اے ڈی آر)، ایک آزاد انتخابی نگران ادارے نے ان کی تقرری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
لوک سبھا کے انتخابات اس سال اپریل میں شروع ہونے کی امید ہے اور موجودہ ایوان کی میعاد مئی 2024 میں ختم ہو رہا ہے۔