عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ڈھلواس میں مرمتی کام کاج کی وجہ سے ہفتہ کی رات سے ٹریفک کی آمدورفت معطل رہے گی۔
ٹریفک حکام نے بتایا، ”ڈھلواس میں کیریج وے کو 2 لین تک چوڑا کرنے کیلئے 09 مارچ کی رات 10 بجے سے 10 مارچ کو دوپہر 12 بجے تک ٹریفک معطل رہے گی“۔
انہوں نے کہا کہ ناشری اور بانہال کے درمیان بحالی کیلئے شاہراہ پر دیگر مقامات پر بھی کشادگی کا کام کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدامات عام عوام، مسافروں اور ڈرائیوروں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کیلئے کیے جا رہے ہیں۔
حالیہ بارشوں اور برف باری کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شاہراہ کو کئی مقامات پر نقصان پہنچا ہے جس کی مرمت کا کام جاری ہے۔
کشمیر عظمیٰ کے وہاٹس ایپ میں شامل ہونے کیلئے یہاں کلک کریں