یو این آئی
نئی دہلی// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی سلامتی کو یقینی بنانا مودی حکومت کی ترجیح ہے۔
شاہ نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا، “جموں و کشمیر کے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانا وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی اور دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی سے محفوظ اور پرامن ماحول پیدا کرنے میں مدد ملی ہے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے کشمیر عظمیٰ کا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کیلئے یہاں کریں
ایک اور پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے پچھلے دس برسوں میں دہشت گردی کے واقعات اور عام شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد کم ہوئی ہے اور سیکورٹی فورسز کی ہلاکتوں کے واقعات میں بھی کمی آئی ہے۔