زاہد بشیر
گول//سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے بانی ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بانہال سے سنگلدان تک ریل میں سفر کیا ۔ سنگلدان میں لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوشی کا مقام ہے اور ہم وزیر اعظم نریندر مودی اوار ریلو ے حکام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس منصوبے کو پائیہ تکمیل تک پہنچایا ۔ انہوں نے کہا کہ ریل چلنے سے سنگلدان و دوسر ے علاقوں کو کافی فائدہ ہو گا اور بالخصوص وادی کشمیر کے ساتھ سفر میں آسانی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ گول کے نوجوان اب وادی کشمیر پڑھنے کے لئے آئیں گے ، لوگ علاج و معالجہ کے لئے کشمیر آئیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹرین چلنے سے سفر کے ساتھ ساتھ دوسرے بہت سارے فائدہ بھی ہیں ۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ الیکٹریک ٹرین چلنے سے ماحول میں بھی کوئی خلل پیدا نہیں ہو گااور ماحول صاف و شفاف رہے گا۔