عظمیٰ نیوزسروس
جموں//یہاں72ویں کل ہندپولیس ہاکی چیمپین شپ میں ہفتہ کو کئی میچ کھیلے گئے۔پہلامیچ تلنگانہ پولیس اور پڈوچری پولیس کے درمیان کھیلاگیا جو پڈوچری پولیس نے تین کے مقابلے چارگولوں سے جیت لیا۔ٹورنامنٹ کادوسرامیچ مغربی بنگال پولیس اورجھارکھنڈ پولیس کے درمیان ہواجس میں مغربی بنگال پولیس دوکے مقابلے تین گولوں سے فاتح ہوئی۔دن کاتیسرامیچ کیرالہ پولیس اورسی آر پی ایف کے درمیان کھیلاگیاجوسی آرپی ایف نے صفرکے مقابلے سات گولوں سے جیتا۔میچ کاکھلاڑی لوپریت جینتھ کو قرار دیا گیا۔ اس موقعہ پرمہمان خصوصی سورم سنگھ ایس ایس پی آرمڈ پولیس8ویں بٹالین تھے۔ایک اورمیچ بی ایس ایف اورتمل ناڈ پولیس کے درمیان ہوا،جوبی ایس ایف نے ایک کے مقابلے پانچ گولوں سے جیتا۔چھتیس گڑھ پولیس اور جموں کشمیر پولیس کے درمیان ہوئے میچ میںجموں کشمیر پولیس نے چھتیس گڑھ پولیس کو ایک کے مقابلے نوگولوں سے ہرا کر کوار ٹرفائنل میں جگہ بنائی۔ بہترین کارکردگی کیلئے وشال دیپ سنگھ کو مین آف دی میچ قراردیاگیا۔