یواین آئی
اجودھیا// وزیر اعظم نریندر ومدی نے ہفتہ کو کہا کہ آج ملک کو مودی کی گارنٹی میں اتنا زیادہ بھروسہ ہے کیونکہ وہ جو بھی گارنٹیاں دیتے ہیں اس کی تکمیل میں کوئی کسر باقی نہیں لگاتے ۔
مہارشی والمیکی انٹرنیشنل ائیر پورٹ اور 15700 کروڑ اخراجات والے 46 پروجکٹوں کے افتتاح کے بعد ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا’ ان دنوں لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ مودی کی گارنٹی میں اتنی قوت کہاں سے آتی ہے۔گارنٹیوں میں اتنی طاقت اس لئے ہوتی ہے مودی جو کہتا ہے وہ کرتا ہے اور ان کو پورا کرنے کے لئے کوئی کسر باقی نہیں لگاتا۔
انہوں نے کہا کہ اجودھیا شہر اس کا گواہ ہے۔میں نے اجودھیا باشندہ کو اس بات کا تیقن دیا تھا کہ وہ اس مقدس شہر کی ترقی میں کوئی کور کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔ اجودھیا میں تعمیر شدہ نئے راممندر میں پران پرتشٹھا تقریب کا ذکر کرےت ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا 22 جنوری کے تاریخی لمحے کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہے۔ “ایسے میں ایودھیا کے لوگوں میں یہ جوش و خروش بہت فطری ہے، یہ تاریخی لمحہ بڑی قسمت کے بعد ہماری زندگی میں آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ایودھیا میں ترقی نظر آرہی ہے، کچھ دنوں بعد وراثت کی شان و شوکت نظر آنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی اور ورثے کی مشترکہ طاقت ہی 21ویں صدی میں ہندوستان کو سب سے آگے لے جائے گی۔مودی نے کہا کہ 22 جنوری کا تاریخی لمحہ ہماری زندگی میں بڑی خوش قسمتی کے ساتھ آنے والا ہے۔ انہوں نے 140 کروڑ شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 22 جنوری کو ایودھیا آنے کی کوشش نہ کریں، اس کے بجائے جب بھگوان شری رام ایودھیا میں بیٹھے ہوں، ہر کوئی دیوالی منائے اور اپنے گھروں میں شری رام جیوتی روشن کرے۔
انہوں نے اپیل کی کہ جب ہم ساڑھے پانچ سو سال انتظار کر چکے ہیں تو ہمیں مزید کچھ دن انتظار کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا، “سیکیورٹی کے پیش نظر سے، ایودھیا آنے میں جلدی نہ کریں کیونکہ اب شری رام کا مندر ہمیشہ کے لیے یہاں رہے گا۔پی ایم نے ایودھیا کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ شہر کو صفائی میں نمبر ایک بنائیں کیونکہ وہ ملک اور دنیا کے ان گنت مہمانوں کے استقبال کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا، “اب لاکھوں لوگ یہاں ابد تک آتے رہیں گے، ایسی صورت حال میں ایودھیا کے لوگوں کو ایودھیا شہر کو ہندوستان کا صاف ترین شہر بنانے کا عزم کرنا ہوگا۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ملک کے تمام مقدس مقامات اور تمام چھوٹے بڑے مندروں سے 14 جنوری سے 22 جنوری تک صفائی مہم چلانے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ بھگوان رام پورے ملک کے ہیں، جب وہ آئیں گے تو ہمارے مندروں یا زیارت گاہوں کے ارد گرد گندگی نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا دنیا میں کوئی بھی ملک ہو اگر اسے ترقی کی نئی اونچائی پر پہنچنا ہے تو اسے اپنی وراثٹ کو سنبھالنا ہی ہوگا۔ ہماری وراثت ہمیں ترغیب دیتی ہے۔ہمیں صحیح راستہ دکھاتی ہے۔ اس لئے آج کو کا ہندوستان جدید و قدیم دونوں کو لے کر آگے بڑھ رہا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ آج پکا گھر صرف رام للا کو ہی نہیں بلکہ پکا گھر ملک کے چار کروڑ غریبوں کو بھی ملا ہے۔ آج کا ہندستان اپنے تیرتھوں کو بھی سنوار رہا ہے۔ وہیں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی دنیا میں بھی چھایا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہارشی والمیکی جی رامائن میں بتاتے ہیں کہ عظیم ایودھیا کافی خوشحال تھی، خوشحالی کی چوٹی پر تھی اور خوشیوں سے بھری ہوئی تھی۔اجودھیا نگری کو اسی قدیم پہچان کو ہمیں جدید سے جوڑ کر واپس لانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں ہماری اجودھیا اودھ حلقہ ہی نہیں بلکہ پورے اترپردیش کی ترقی کو سمت دینے والی ہے۔
مودی اپنے خصوصی طیارے سے ہفتہ کی صبح اجودھیا کے نو تعمیر شدہ مہارشی والمیکی بین الاقوامی ائیر پورٹ پر پہنچے اور وہاں سے اجودھیا کے دھرم پتھ اور رام پتھ پر روڈ شو میں شامل ہوئے۔ اجودھیا آمدر پر مودی کا سادھو سنتوں نے روایتی انداز میں شاندار استقبال کیا۔ روڈ شو کے دوران ہزاروں اجودھیا مکین نے وزیر اعظم کا پھولوں کی بارش کر کے استقبال کیا۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلی کیشو پورساد موریہ اور برجیش پاٹھک، مرکزی وزیر ریل اشونی ویشنو اور ریاستی حکومت کے متعدد وزراء و اعلی افسران بھی وزیر اعظم کے ساتھ موجود تھے۔
اس سے پہلے پی ایم نے از سر نو بنائے گئے ایودھیا دھام جنکشن ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کیا اور 6 وندے بھارت اور 2 امرت بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔