عظمیٰ نیوز سروس
جموں//محبوب العالم اسپورٹس کے زیر اہتمام جاری چنار پریمئر لیگ ایڈیشن 2 میں ٹرف سرفیس گروٹہ کرکٹ گراؤنڈ جموں میں دو میچ کھیلے گئے۔پہلا میچ MAAK سکھ باغ اور زونی مر واریئرز کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ ایم اے اے کے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ MAAK کے ذاکر نصیر اور جہانگیربٹ نے اپنی ٹیم کے لیے بالترتیب 63 اور 38 رنز بنائے۔ جواب میں زونی مر واریئرز 16ویں اوور میں 57 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ MAAK کے بلال مرلی کو ان کی اہم 4 وکٹیں اور 18 رنز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ MAAK سکھ باغ نے یہ میچ 116 رنز سے جیت کر پیر کو کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ایک اور میچ میں ترال ہنٹرز نے ینگ گلیڈی ایٹرز گاندربل کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز کا ہدف دیا۔ ترال ہنٹرز کی طرف سے جنید ترال نے اپنی ٹیم کے لیے 52 رنز بنائے۔ جواب میں YGG صرف 146 رنز بنا سکی اور 41 رنز سے میچ ہار گئی۔ وائی جی جی کے ثاقب پارا اور قیصر احمد نے بالترتیب 52 اور 43 رنز بنائے۔ آخر میں ترال ہنٹرز کے عادل گلڈون مین آف دی میچ قرار پائے۔ اس جیت سے ترال ہنٹرز پیر کو کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں داخل ہو گئے۔