حسین محتشم
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے کھلاڑیوں کی پرزور مانگ کے بعد بنائے گئے باکسنگ رنگ کو ٹھیکے دار نے تالا لگا کر بند کر دیا۔ٹھیکے دار غلام نبی جس کو اس باکسنگ رنگ کے تعمیر کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا تھا کا کہا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے اس کو بقایا جات ابھی تک واگزار نہیں کی گئی ہیں۔ ٹھیکے دار نے کہا تقریبا ایک سال سے باکسنگ رنگ میں بچے کھیل رہے ہیں اس کے باوجود ان کو ان کی رقومات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں اس لیے انہوں نے پریشان ہو کر یہ قدم اٹھایا۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین محمد چوہدری سے اپیل کی کہ وہ مداخلت کر کے ان کی بقایہ جات واگزار کروائیں۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر ان کی بقایا جات واگزار نہ کی گئیں تو وہ باکسنگ رنگ نہیں کھولیں گے۔