عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس جموں و کشمیر سبھاش چندر چھیبر نے منگل کو یہاں سپورٹس کمپلیکس وزیر باغ میں 19 سال سے کم عمر کے لڑکوں کیلئے والی بال کوچنگ کیمپ کا اعلان کیا۔ ان کے ہمراہ محکمہ کے جوائنٹ ڈائریکٹر برائے کشمیر وسیم راجہ بھی تھے۔ جس میں صوبہ کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے والی بال کے شائقین شرکت کر رہے ہیں۔کوچنگ کیمپ کا انعقاد YSS کے شعبہ نے کھلاڑیوں کو انٹر ڈویژن،صوبائی سطح کے مقابلے اور اس کے بعد 67 ویں نیشنل اسکول گیمز میں مقابلہ کرنے کے لیے تیار کرنے کے لیے کیا ہے۔ کیمپ مزید کچھ دن جاری رہے گا۔ ڈپارٹمنٹل ٹرینرز کھیل کی تکنیکوں اور مہارتوں سے بخوبی واقف ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو بڑی سطحوں پر مضبوطی سے مقابلہ کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔