محمد تسکین
رام بن// وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ کیلا موڑ رام بن میں پتھر گرنے کی وجہ سے پیر کے روز ٹریفک آمدورفت کیلئے بند کر دی گئی ہے۔
جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے بتایا کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر پیر کے روز رام بن کے کیلا موڑ علاقے میں پتھر اور پسیاں گر آئیں جس دوران ایک مسافر گاڑی بھی پسی کی زد میں آ گئی تاہم تمام مسافر محفوظ بچ نکلے۔
انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر بحال کا کام جاری ہے تاہم گرتے پتھروں کی وجہ سے اس میں تاخیر متوقع ہے۔
ٹریفک حکام نے لوگوں کو سفر شروع کرنے سے ٹریفک حکام سے شاہراہ کی صورتحال کی جانکاری حاصل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
تاہم جنوبی کشمیر کو صوبہ جموں کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔