Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

ماں محبت و ایثار کا سرچشمہ اندھیری راتوں میں روشنی کا مینار

Mir Ajaz
Last updated: October 19, 2023 2:42 am
Mir Ajaz
Share
8 Min Read
SHARE

قیصر محمود عراقی

محبت اور ایثار کا سر چشمہ ’’ ماں‘‘ کا ئنات کے سب سے اچھے ، سچے اور خوبصورت تر ین رشتے کا نا م ہے ۔ رسول اکرمؐ نے فرمایا ’’ ماں کے پائوں تلے جنت ہے ‘‘، شیخ سعدی ؒ نے کہا ’’ محبت کی تر جمانی کر نے والی اگر کوئی چیز ہے تو وہ صرف ماں ہے ‘‘ ۔ مشہور مفکر اور شاعر علامہ اقبال ’ نے کہا ’’ سخت سے سخت دل کو ماں کی پرُ نم آنکھوں سے موم کیا جا سکتا ہے‘‘ ۔الطاف حسین حالی ؔ نے کہا ’’ ماں کی محبت حقیقت کی آئینہ داری ہو تی ہے ‘‘ ۔ مشہور مغربی دانشور جان ملٹن نے کہا ’’ آسمان کا بہترین اور آخری تحفہ ماں ہے ‘‘ اسی طرح شیلے نے کہا ’’ دنیا کا کوئی رشتہ ماں سے پیارا نہیں ‘‘ ۔ نپلوین نے کہا ’’ تم مجھے اچھی مائیں دو میں تمہیں ایک اچھی قوم دونگا ‘‘ ۔ اس کے علاوہ بھی بہت سے دانشوروں اور عالمی شہرت یافتہ شخصیتوں نے ماں کی عظمت اور بڑائی کا اعتراف کیا ہے ۔
ماں کیا ہے ؟ ’’ ماں ‘‘ وہ عظیم نام ہے جس کے لئے پوری دنیا کی مختلف زبانوں اور عالمی تہذیبی والے اور زبان و ادب میں جو الفاظ تخلیق کئے گئے ہیں ، وہ اس بلند مر تبے کا اظہار اور عقیدت و محبت کا مظہر ہے ۔ جبکہ دین اسلام نے ماں کی عظمت و خدمت اور اس کی اطاعت و فرما نبر داری کا جو درس دیا وہ سب سے عمدہ اور بے مثال ہے ۔ اسلام میں خالق حقیقی رب العالمین کے بعد خالقِ مجازی ماں اور اس کی ممتا کو سب سے عظیم گرد انا گیا ہے ،ماں ایک سایہ دار درخت ہے جس کی گھنی چھائوں کبھی کم نہیں ہو تی اور نہ ہی کبھی اس پر خزا ں آتی ہے ۔ ماں کی محبت کے حوالے سے انسان کی ماں اور حیوان کی ماں میں ذرا بھی تفریق نہیں ہے ۔ قدرت نے جو جذبہ انسان کی ماں کو دیا ہے ، حیوان کی ماں میں بھی یہ جذبہ و دیعت کر رکھا ہے ۔ آپ ذرا کسی چڑیا کے بچے کو ہاتھ لگائیں ، چڑیا چوں چوں کر تی ہو ئی تمام چڑیوں کو اکٹھا کر لیتی ہے اور جب تک آپ اس کے بچے کو چھوڑ نہیں دیتے وہ آپ کے سر پر منڈلا تی رہتی ہے ۔ آخر کون سا جذبہ اُسے مجبور کر تا ہے کہ وہ اپنے بچے کے لئے تڑپتی ہے ۔
ماں ہی زندگی کی اندھیری راتوں میں روشنی کا مینار ہے اور انجانے سے پُر خطر راستوں میں راہنما ہے ۔ ماں خاندانی نظام کی اساس ہے اور بنیادی اسلامی تہذیب کا نشان ہے ۔ دنیا میں ہر شخص خواہ وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو، کسی بھی مسلک سے منسلک ہو اس کی سب سے بڑی خواہش جنت کا حصول ہے ۔ جنت کی خواہش صرف مسلمانوں میں ہی نہیں بلکہ غیر مذہب اسلام کے لوگ بھی جنت میں جا نے کی خواہش رکھتے ہیں ، لیکن خدا وند کر یم کی شان دیکھیں کہ جنت جیسی چیز کو ماں کے قدموں کے نیچے رکھ دیا ہے ۔
مسلم معاشرے میں بچوں کی تر بیت میں ماں کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے ، بچپن سے لے کر جوانی تک بچے کی صلاحیتوں کو اُجاگر کر نے میں زیادہ کردار ماں کا ہو تا ہے ، ہر بچے خود کو ماں کے وجود کا ایک حصہ تصور کر تا ہے اور اکثر دیکھا گیا ہے کہ گھر کا سارا نظام ماں ہی کے کنڑول میں ہو تا ہے ۔ ہماری مائوں نے درسی تعلیم سے محروم ہو نے کے باوجود اپنی اولاد کی تر بیت بڑے ہی اچھے انداز میں کی ہے اور پھر اولاد بھی ایسی کہ اچھی تر بیت کے بل بوتے پر اس دنیا میں جس نام سے بھی پکا رویہ رشتہ تحفظ و حصار کا احساس پیدا کر تا ہے ۔ جس کے ساتھ ہو نے کا تصور ہی دنیا بھر کی تمام مشکلات ، پر یشانیاں اور الجھنیں دور بھگا دیتا ہے ۔
زندگی ہرلمحہ بدلتی ہے ، مگرہر پل بدلتی اس زندگی میں اگرکوئی شئے جامد ومستقل اورناقابلِ تبدیل ہے تووہ ماں کی محبت ہے۔ دھیرے دھیرے وقت کے ساتھ ہررشتے کی نوعیت بدل جاتی ہے لیکن ماںکا اٹوٹ رشتہ مضبوط ترہوتا چلاجاتا ہے۔ ایک طرف بچوںکیلئے ماں کی محبت وچاہت اگر سمندر کی مانند ہے تودوسری طرف ماںکی شفقت بھی سمندر کی تہہ میں موجود سیپی میں بند اس قیمتی موتی کی مانند ہے جواپنی چمک دمک سے نظروںکو خیرہ تونہیں لیکن اپنے احساس میں سچااورمچا ہوتا ہے ۔ ماں کب بھولتی ہے ،وہ ہردم یادرکھنے والی ہستی ہے ، قدم قدم پر انکی ضرورت محسوس ہوتی ہے ، ہرقدم پر انکی نصیحتیں زندگی کو آسان بنادیتی ہیں، تبھی تودنیامیں سب سے زیادہ استعمال ہونے والالفظ’’ماں‘‘ہے۔ دنیاکے کسی بھی زبان میں دیکھ لیں لفظ ’’ماں‘‘ہی سب سے زیادہ جاذبیت اور پیار سے بھرا ہوتاہے ۔ماںایک ایسالفظ ہے جس کی موتی جیسی چمک ، گلاب کی سرخی ،غنچے کی رعنائیت ، سونے کی تمتماہٹ اورستاروں کی جھلملاہٹ میںدنیائے حسن ولطافت کی تمام ترخوشنمائی ورعنائی چھلکتی ہے۔ ماں وہ لفظ ہے جسے سن کو دلوںکو شادمانی وفرحت نصیب ہوتی ہے، اورماں وہ ہستی ہے جسکی پیشانی پر نور ،الفاظ میں محبت ، آغوش میں دنیابھر کا سکون ، ہاتھوں میں شفقت ، پیروں تلے جنت اور صرف ایک پیار بھری نظر ہی ایک حج کے ثواب کا سبب بن جاتی ہے اورسب سے بڑھکر ہمارے چہروںکو شاداں وفرحاں رکھنے میں اہم کرداراداکرتی ہے۔
آج ہمارے لئے بد قسمتی ہے کہ آئے روز ایسی خبریں نظرسے گذرتی ہیں جیسے بوڑھی ماںکوگھر سے نکال دیا، بوڑھی ماں کوبیٹے نے بیوی کے کہنے پر گھر سے بے دخل کردیا، اسطرح کے واقعات بدبخت اولادکی نافرمانی کی انتہاںاور سنگدلی کو بیان کرتے ہیںجس معاشرے میں ہم بچپن سے سنتے آئے ہیں کہ ماں کے قدموںتلے جنت اور باپ کی رضا میں رب کی رضاہے ، بدقسمتی سے وہی معاشرہ آج غیروں کی اندھی تقلید میں اس قدر مبتلاہوچکا ہے کہ اس جنت اوررضائے ربانی سے دامن بچاتا، اپنی ہی روشن اقدارپامال کرتانظرآرہاہے۔ حالانکہ دنیا وآخرت میںکامیابی مائوں کی دعائوں کی ہی مرہونِ منت ہے ۔اسلئے ہر اولادکوچاہئے کہ اس عظیم ماں سے جتنی دعائیں سمیٹ سکتا ہے سمیٹ لے۔
موبائل۔ 6291697668

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کشمیر کی مزید 6 روایتی دستکاریوں کے لئے جی آئی رجسٹریشن حاصل کرنے کا عمل شروع
تازہ ترین
کشمیر: سیاحوں کی تعداد میں روز افزوں اضافہ، اس شعبے سے جڑے لوگوں کا اظہار اطمینان
تازہ ترین
منوج سنہا نے شری ماتا ویشنو دیوی مندر کے لئے سی سی ٹی وی سرویلنس سسٹم کا افتتاح کیا
تازہ ترین
سری نگر میں ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، درجنوں موٹر سائیکل ضبط
تازہ ترین

Related

گوشہ خواتین

! تلاشِ وجودکا پہلا قدم خود کا محاسبہ فکر و فہم

June 4, 2025
گوشہ خواتین

رشتے نبھانے کی بنیادی شرط صبر و برداشت غور طلب

June 4, 2025
گوشہ خواتین

آٹیزم سپکٹرم ڈس آرڈر :اسباب، علامات اور علاج فکرو ادراک

June 4, 2025
گوشہ خواتین

عورت کا عزت و احترام ،گھر کے لئے سکون و آرام گھر گرہستی

June 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?