Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیرتازہ ترین

ہند-بحرالکاہل کے پیچیدہ چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت: راج ناتھ سنگھ

Mazar Khan
Last updated: September 26, 2023 5:25 pm
Mazar Khan
Share
3 Min Read
SHARE

یو این آئی

نئی دہلی// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو ہند-بحرالکاہل خطے کے پیچیدہ چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ایک خوشحال، محفوظ اور جامع مستقبل کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
مسٹر سنگھ آج یہاں ہند، بحرالکاہل خطے کے ممالک کے آرمی چیفس کی 13ویں دو سالہ کانفرنس میں افتتاحی خطاب کررہے تھے۔ ہندوستانی فوج اور امریکی فوج نے مشترکہ طور پر اس سہ روزہ کانفرنس کا اہتمام کیا ہے۔ اس موقع پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار اور امریکی فوج کے سربراہ، 20 ممالک کے سربراہان اور فوج کے سربراہان نے شرکت کی۔ جس میں 35 ممالک کے نمائندے موجود تھے۔
وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ ہند-بحرالکاہل صرف ایک سمندری خطہ نہیں ہے بلکہ ایک مکمل جیو اسٹریٹجک خطہ ہے جسے سرحدی تنازعات اور بحری قزاقی سمیت سیکورٹی چیلنجوں کے پیچیدہ ماحولیاتی نظام کا سامنا ہے۔ اس نظام میں عالمی واقعات، معاشی حالات، لوگوں کے خیالات، موسم اور زندگی کے دیگر تمام پہلو شامل ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ تمام ممالک کو سمجھنا چاہیے کہ عالمی مسائل ہر ایک کو متاثر کرتے ہیں اور کوئی بھی ملک ان چیلنجز کو اکیلا حل نہیں کر سکتا۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے وسیع تر بین الاقوامی برادری کے ساتھ آنے کی ضرورت پر زور دیا اور خدشات کو دور کرنے کے لیے سفارت کاری، بین الاقوامی تنظیموں اور معاہدوں کے ذریعے باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان مسائل کو اقوام متحدہ کے کنونشن برائے سمندر کے قانون 1982 کو بنیاد بنا کر حل کیا جا سکتا ہے۔
وزیر دفاع نے ہندوستان کے اس موقف کو دہرایا کہ وہ مشترکہ سلامتی اور خوشحالی کے لیے آزاد، کھلے، جامع اور قواعد پر مبنی ہند-بحرالکاہل خطے کے حق میں ہے۔ ‘پڑوسی سب سے پہلے’ کے ہندوستان کے وژن کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا “انڈو پیسفک کے ساتھ ہمارے تعلقات پانچ ‘S’ احترام، بات چیت، تعاون، امن اور خوشحالی پر مبنی ہیں۔” انہوں نے کہا کہ دوست ممالک کے ساتھ مضبوط فوجی اشتراک قائم کرنے کی ہندوستان کی کوششیں نہ صرف قومی مفادات کے تحفظ کے لیے بلکہ سب کو درپیش عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اس کے عزم کو واضح کرتی ہیں۔ آب و ہوا کی تبدیلی جیسے سب سے سنگین عالمی چیلنج کے سامنے بھی ہندوستانی مسلح افواج کسی بھی مصیبت کے وقت احساس ذمہ داری کے جذبے کے ساتھ سب سے پہلے تیار رہتی ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پی ایم او کے مشیر ترون کپور کا لالچوک دورہ | تاجروں اور مقامی لوگوں سے ملاقات
صنعت، تجارت و مالیات
چیمبر آف کامرس کاپیوش گوئل کو میمورنڈم پیش | مرکزی وزیرکاکشمیر میں آئی ٹی سیکٹر کو ترقی دینے پر اتفاق
صنعت، تجارت و مالیات
ڈیجیٹل سکلنگ پلیٹ فارموں کا فروغ ناگزیر:ستیش شرما
صنعت، تجارت و مالیات
سرینگر میںٹی آئی آئی ٹریڈرس کنکلیو ۔2025 | جموں و کشمیر کی روایتی صنعتوں کیلئے ٹیکس میں چھوٹ زیر غور:پیوش گوئل
صنعت، تجارت و مالیات

Related

برصغیر

شیاما پرساد مکھرجی کی کوششوں سے کشمیربھارت کا اٹوٹ انگ بنا: شاہ

July 6, 2025
تازہ ترینشہر نامہکشمیر

تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام

July 6, 2025
تازہ ترین

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت

July 6, 2025
پیر پنچالتازہ ترین

پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد

July 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?