محمد بشارت
ریاسی// ضلع ریاسی کے مہورے علاقے میں جمعہ کو آتشزدگی کے ایک واقعے میں 5 دکانوں کو نقصان پہنچا
مقامی لوگوں نے بتایا کہ مہور کے مرکزی بازار میں صبح تقریباً ساڑھے سات بجے آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد پولیس، مقامی لوگوں اور فوج کے 58 آر آر کے ذریعہ اس پر قابو پانے کی کوششیں شروع کی گئیں تاہم اس دوران پانچ دکانوں کو نقصان پہنچا۔
اُنہوں نے بتایا کہ آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان تباہ ہوا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ آتشزدگی مبینہ طور پر بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوئی۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
دریں اثنا، مقامی لوگوں نے سب ڈویژن مہور میں فائر سٹیشن کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کیا اور حکام پر زور دیا کہ وہ مستقبل میں آتشزدگی کے واقعات کی وجہ سے جان و مال کے نقصان کو روکنے کے لیے کم از کم ایک سٹیشن قائم کریں۔