عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں//اودھم پور ضلع میں بدھ کو جموں سری نگر قومی شاہراہ پر پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں کم از کم چار امرناتھ یاتری اور ایک کار ڈرائیور زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سمرولی کے قریب کار کا ڈرائیور گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا اور گاڑی سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چار یاتری اور کار کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔