عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں و کشمیر پولیس کے ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل کی منگل کو گریٹر کیلاش کے قریب ایک تیز رفتار مسافر گاڑی کی ٹکر سے موت ہو گئی۔پولیس نے بتایا کہ جموں و کشمیر پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل ولی محمد (49سال)ولد نور حسین ساکن بڑی برہمنا سانبہ کھڈ ضلع پولیس لائنزجموں میں تعینات تھے۔پولیس نے بتایا”متوفی پولیس اہلکار ڈیوٹی کے مقام پر جا رہا تھا کہ گریٹر کیلاش کے قریب اس کی سکوٹی کار کو تیز رفتاری سے چلنے والی منی بس نے ٹکر مار دی۔ پولیس اہلکار شدید طور پر زخمی ہوا “۔انہوں نے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکار کو جی ایم سی جموں اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔اس کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔اس سلسلے میں متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔