سری نگر// ٹریفک پولیس نے پیر کو کہا کہ سری نگر جموں قومی شاہراہ کو مکمل طور پر بحال کرنے کے لیے مرمتی کام کی وجہ سے منگل کو بھی بند رکھا گا۔
ایک بیان میں، ٹریفک پولیس نے کہا کہ یوٹی انتظامیہ اور این ایچ آئی اے کی طرف سے دن بھر کی گئی اجتماعی کوششوں کے نتیجے میں سڑک کی حالت میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔ تاہم، مکمل بحالی میں کچھ اور وقت لگنے کی امید ہے۔
بیان کے مطابق، یو ٹی انتظامیہ نے قومی شاہراہ-44 پر ٹریفک کو کل یعنی 11.07.2023 (منگل) کے لیے بھی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے”۔
انہوں نے کہا کہ گاڑیوں (HMVs) کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ جموں سے سری نگر کے سفر کے لیے مغل روڈ سے کریں۔
انہوں نے کہا 12 جولائی (بدھ) کو شاہراہ پر ٹریفک بحال ہونے کا امکان ہے، تاہم، اگلا اپ ڈیٹ کل شام کو جاری کیا جائے گا۔
جموں سرینگر قومی شاہراہ منگل کو بھی بند رہے گی: ٹریفک پولیس