جموں/عظمیٰ نیوز سروس/ سرحدی سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)کے ایک جوان نے جمعرات کو جموں اور کشمیر کے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ ایک پوسٹ پر مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ چلیاری میں سرحدی چوکی (BoP) پر پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ اہلکار کی شناخت نریش کمار کے طور پر کی گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔