جموں// بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک جوان نے جمعرات کو سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب قائم ایک پوسٹ پر مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ چلیاری میں سرحدی چوکی (BoP) پر پیش آیا۔
انہوں نے کہا کہ اہلکار کی شناخت نریش کمار کے طور پر کی گئی ہے، اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
بی ایس ایف اہلکار نے خود گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا