عظمیٰ نیوز سروس
جموں//کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ڈاکٹر رشمی سنگھ نے جی ایس ٹی بیداری ہفتہ تقریب کے تیسرے دِن کل یہاں نگروٹہ سے جی ایس ٹی کے واریروں کی ایک مہم کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا جو جی ایس ٹی کے بارے میں لوگوں میں بڑے پیمانے پر اودھمپور اور رِیاسی میں بیداری پیدا کریں گے۔اِس تقریب کا اِنعقاد ایڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ( ایڈمنسٹریشن اینڈ اَنفورسمنٹ ) جموں نمرتا ڈوگرہ اور ان کی ٹیم بشمول ڈی سی اَنفورسمنٹ سانبہ سنجے گپتا ، ڈی سی اَنفورسمنٹ لکھن پور رنجیت سنگھ، اسسٹنٹ کمشنروں اعجاز قیصر اور مندیپ کور اور ڈوڈہ ، اودھمپور ، رِیاسی ، سانبہ ، کٹھوعہ اور راجوری دائرہ اِختیار کے سربراہان نے کیا۔اِس مہم کا اِنعقاد کا مقصد ڈیلروں میں اَپنے سامان اورسروسز ٹیکس ( جی ایس ٹی ) کو وقت پر اَدا کرنے کی ضرورت اور صارفین میں جی ایس ٹی کی وصولی اور ان کی شرکت کے بارے میں بیداری پیدا کی جائے ۔ دورانِ مہم بائیک ریلیاں اور گھر گھر جاکر بیداری مہم بھی چلائی گئی تاکہ عوام کو شامل کیا جا سکے ۔