لیہہ// کرگل میں منگل کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم اس دوران کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق، لداخ میں منگل کی صبح تقریباً 7بج کر 38 منٹ پر 4.7 شدت کا زلزلہ آیا۔
انہوں نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز کرگل کے شمال میں 401 کلومیٹر کے فاصلے پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق، زلزلے سے خطے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ جموں و کشمیر اور لداخ میں ایک درجن سے زائد زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔