جموں// اُودھم پور ضلع کے ٹکری علاقے کے قریب کشمیر جانے والی سیاحوں کی گاڑی کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا جانے سے چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، یہ حادثہ جموں سری نگر قومی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب سیاحوں کی گاڑی سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ زخمی سیاح، جن کا تعلق اتر پردیش سے ہے، کو ادھم پور کے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ڈرائیور کو چھوڑ کر باقی زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔
اودھم پور سڑک حادثے میں 6 سیاح زخمی