یو این آئی
جموں// جموں کے ادھم پور ضلع کے پانگارا گاوں میں ہفتے کے روز 24سالہ نوجوان کی لاش پرا سرار حالت میں برآمد کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کی صبح ادھم پور ضلع کے پانگارا گاوں میں چند مقامی افراد نے نوجوان کی لاش دیکھی اورا س بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت راہول جگروتا کے بطور کی ۔
پولیس نے دفعہ 174کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔