اودھم پور// جموں سری نگر قومی شاہراہ پر جمعہ کو اودھم پور میں بالی نالہ کے قریب امرناتھ یاترا کے سیکورٹی قافلے کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے سے جموں و کشمیر پولیس کے ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قافلے کے کمانڈر اجے کمار کی گاڑی ضلع اودھم پور میں بالی نالہ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں ڈی ایس پی آئی آر 24 بٹالین سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔
انہوں نے مزید بتایا، “زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع ہسپتال ادھم پور منتقل کیا گیا ہے”۔
اودھم پور سڑک حادثے میں ڈی ایس پی رینک افسر سمیت 4 زخمی