عظمیٰ نیوز سروس
جموں//اپنی پارٹی صوبائی صدر جموں اور سابقہ وزیر سردار منجیت سنگھ نے شہر جموں میں گرمائی ایام کے دوران غیر متوقع بجلی کٹوتی اور پانی کی عدم سپلائی سے عوام کو درپیش مشکلات پراپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔اپنی پارٹی ٹریڈ یونین ریاستی صدر اعجاز کاظمی کے زیر اہتمام وارڈ نمبر5میں منعقدہ ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے منجیت سنگھ نے شہر جموں کے لوگوں کو درپیش مسائل اْجاگر کئے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ چوبیس گھنٹے شہر میں بجلی فراہم کی جارہی ہے لیکن زمینی سطح پر ایسا نہیں ہورہا۔
زمینی حقیقت انتظامی دعوو ¿ں کے برعکس ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں میں درجہ حرارت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اورمحکمہ برقیات کی طرف سے بجلی کی عدم فراہمی کے سبب شدت کی گرمی میں رہنا مکینوں کے لئے ناقابل ِ بردداشت ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جموں میں میٹر لگانے کی مشق صرف سرکاری پیسے کی بربادی ہے کیونکہ میٹروں کی تنصیب کے بعد بھی بجلی سپلائی نظام میں بہتر ی نہیں آئی۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ڈی موسم گرما کے دوران جموں میں لوگوں کو درکار بجلی خریدنے میں ناکام رہا۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ گرمائی ایام کے دوران جموں میں جتنی بجلی درکار ہے ، اْس کو خریدا جائے۔ بجلی کرائے کے نام پر صارفین کو ہراساں کیاجارہا ہے مگر اْنہیں بجلی فراہم نہیں کی جارہی۔ان
ہوں نے کہا کہ شہر کے مکینوں کو چار دن میں ایک بار پینے کا پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پینے کے پانی کی باقاعدگی سے فراہمی کی جائے اور لوگوں کی ضروریات پوری کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ڈپووں میں راشن بھی وقت پر نہیں ملتا اور ان مسائل کو بھی حکومت کو حل کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا ’’لوگوں نے شکایت کی ہے کہ راشن کے ڈپو راشن کے بغیر ہیں اور بغیر کسی وجہ کے دنوں تک سپلائی میں رکاوٹ رہتی ہے اور اس سے معاشی طور پر غریب لوگ متاثر ہوئے ہیں‘‘۔