محمد بشارت
ریاسی//زیرِ تعمیر ریلوے کیبل پل پر کام میں مصروف ایک غیر مقامی مزدور کی پراسرار حالت میں موت واقع ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ہروٹ کوٹ ضلع ریاسی میں بھارت کے پہلے کیبل سٹیڈ ریلوے انجی پل پر کام کر رہا ایک 42 سالہ مزدور پراسرار حالات میں مردہ پایاگیا۔
متوفی کی شناخت سریش یادو ولد بال چندر یادو ساکن اعظم گڑھ، اتر پردیش کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بظاہر مزدور کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی ہے تاہم مزید طبی کاروائیوں اور پوسٹ مارٹم کے لیے لاش کو ضلع ہسپتال ریاسی منتقل کیا گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ ریاسی پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔