عظمیٰ نیوز سروس
جموں// مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پیر کو کہا کہ جب جموں و کشمیر میں امن پوری طرح سے بحال ہوجائے گا تو آرمڈ فورسز سپیشل پاور ایکٹ (AFSPA) کو ہٹا دیا جائے گا۔
جموں میں ایک سیکورٹی کنکلیو سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ جموں و کشمیر سے بھی افسپا قانون کو ہٹا دیا جائے گا۔
سنگھ نے کہا، “جب کہ ہم نے شمال مشرقی بھارت میں شورش کے مسئلے پر قابو پالیا ہے، وہیں بائیں بازو کی انتہا پسندی پر بھی قابو پانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ آج شمال مشرق کے بڑے حصوں سے AFSPA کو ہٹا دیا گیا ہے۔ میں اس دن کا انتظار کر رہا ہوں جب مستقل امن جموں و کشمیر میں قائم ہو گا اور یہاں سے بھی افسپا ہٹا دیا جائے گا۔
تاہم، راجناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر سے AFSPA کو ہٹانے کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں دی۔