جموں//جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس (جے کے اے ایس) کے دو افسروں کے تبادلوں اور تقرریوں کا فوری اثر سے حکم دیا ہے۔
جی اے ڈی کے حکم کے مطابق، ڈپٹی ڈائریکٹر، لائبریریز، جموں دھرم پال( جے کے اے ایس) کو ایک دستیاب آسامی پر ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن، جے اینڈ کے میں ڈپٹی ڈائریکٹر (آڈیو ویژول) کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
حکم نامہ کے مطابق، ڈائریکٹوریٹ آف رورل سینی ٹیشن، جموں وکشمیر میں تعیناتی کے احکامات کے منتظر سنیل کمار( جے کے اے ایس) کا تبادلہ کر کے دستیاب اسامی پر ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن، جموں و کشمیر میں ڈپٹی ڈائریکٹر (سنٹرل) کے طور پرتعینات کیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر میں 2 جے کے اے ایس افسران کا تبادلہ