سری نگر//حکومت نے پیر کو انگریز سنگھ (جے کے اے ایس) کو لیفٹیننٹ گورنر سیکرٹریٹ میں ڈپٹی سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا ہے۔
پیر کو جاری ایک حکم کے مطابق، انگریز سنگھ، جو اس وقت سب ڈویژنل مجسٹریٹ، کٹرہ ہیں اور سب رجسٹرار کٹرہ کا اضافی چارج رکھتے ہیں، کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور اُنہیں ایل جی سیکرٹریٹ میں ڈپٹی سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
انگریز سنگھ ایل جی سیکرٹریٹ میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات