نیوز ڈیسک
جموں//وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ نے منگل کو کہا کہ جی 20 نے یہ ظاہر کیا ہے کہ جموں و کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔اس حکومت کی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے،سب جانتے ہیں کہ حکومت کیسے کام کر رہی ہے۔ جموں اور کشمیر میں بھی حکومت ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے اجے بھٹ نے کہا کہ مودی حکومت نے ریاست میں پرامن طریقے سے جی 20 پروگرام کا انعقاد کرکے سب کو غلط ثابت کردیا ہے۔جب آرٹیکل 370 کو منسوخ کیا گیا اور اپوزیشن میں بہت سے لوگوں نے کہا کہ خون کی ندیاں بہیں گی۔ تاہم جموں و کشمیر میں ایسا کچھ نہیں دیکھا گیا، ریاست اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے،اب دوڑ ہر چیز میں سبقت حاصل کرنے کی ہے۔ یہاں منعقد ہونے والے G20 ایونٹ نے تبدیلی کو دکھایا ہے، اس افسانے کا پردہ فاش ہو گیا ہے اور جموں و کشمیر آگے بڑھ رہا ہے۔