Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

افسانچے

Mir Ajaz
Last updated: June 11, 2023 12:30 am
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

نور شاہ

حاضر غیر حاضر
ہیلو۔۔۔۔ ہاں ہاں میں عارف بول رہا ہوں۔۔۔ انکل آپ۔۔۔۔ سب خیریت سے ہیں نا۔ آپ اس قدر گھبرائے ہوئے کیوں ہیں۔۔۔ کیا ہوا؟ غفور صاحب انتقال کر گئے۔
My God۔۔۔شرافت کے پیکر تھے اور بہت ہی نیک ہمسایہ بھی۔۔۔ اچھا! نمازِ جنازہ کی تیاریاں ہورہی ہیں۔۔۔ جی ہاں مجھے اپنی شرکت کا بھر پور احساس ہے، میں اپنی ہمسائیگی کے فرائض سے بھی بخوبی واقف ہوں۔ پر کیا کروں۔۔۔ اس وقت دفتر سے باہر جانا ممکن نہیں۔ آپ شاید نہیں جانتے کہ صبح دس بجے سے پہلے پہلے ہی دفتر میں لگی مشین کا بٹن دبانا پڑتا ہے اور اس طرح ہمارے دفتر آنے کی حاضری لگ جاتی ہے اور پھر پانچ بجے دفتر سے باہر جانے پر ایک بار پھر بٹن دبانا پڑتا ہے۔ ہماری نوکری تو ان ہی بٹنوں کے درمیان لٹکی ہوئی ہے اور ہاں اِن بٹنوں کا کنٹرول کہیں اور ہے۔۔۔ انکل آپ خاموش کیوں ہوگئے، آپ نے فون ڈسکنکٹ کیوں کیا۔۔۔ انکل۔۔۔ انکل۔۔۔ ؟!

بدلے موسم کے رنگ
شادی کے بعد اُن کی زندگی کے دو سال بے خبری کے عالم میں گزر گئے اور اس بے خبری کے عالم میں اُن کے دل کے آنگن کو ان گنت مسرتوں نے اس قدر گھیر رکھا کہ موسم بدلنے کے انداز ہی فراموش کر بیٹھے اور جب انہیں موسم کے بدلنے کا احساس ہوا تو ذہنوں میں پوشیدہ خاموشی بھی ایک سوال بن کر اُن کے سپنوں کو چھونے لگی اور پھر یہ سوال آہستہ آہستہ اُن کے وارث کے روپ میں بدلتا گیا۔ ان کی اتنی بڑی وراثت اتنی بڑی جائیداد، زمیں زراعت اور وراثت۔
اس دوران اپنے وارث کی تلاش میں دو سال کی مدت چار سال میں بدل گئی۔ چار سال کے طویل عرصے کے بعد یہ احساس اب حقیقت بن کر اُن کو بے قراری کے ساتھ ساتھ بے بسی کے لمحات سے بھی آشنا کرنے لگا۔ کانوں میں شرین قہقہے سنائی دینے لگے۔ نظروں کے سامنے بھی ننھی مُنی چھوٹی چھوٹی اور معصوم معصوم سی رنگ برنگی تصویریں میں دکھائی دینے لگیں ۔ یہ سب ہونے کے بعد بھی جب اَن دیکھی وانجانی مسرتوں نے دل کے دروازے پر کوئی دستک نہ دی تو انہوں نے پیروں فقیروں کی تلاش شروع کر دی۔ تعویذوں کا سہارا لیا۔ سمندر پھر بھی پیاسا ہی رہا اور پیاس لمحہ لمحہ بڑھتی گئی۔ پھر اپنا علاج و معالجہ شروع کیا۔ اپنے اوپر مختلف نسخے آزمائے اور جب امید کی کوئی کرن نظر نہ آئی تو رضامندی کے بعد ایک نئی راہ اپنالی۔ اپنی بھر پور وراشت کو دو حصوں میں بانٹ لیا اور ایک دوسرے کی رضامندی کے ساتھ طلاق لے کر یا طلاق دے کر راہیں جدا کرلیں۔ عادل اور نازیہ کی خوش رنگ زندگی کو وارث کی گمشدگی نے بے رنگ بنا دیا۔
وقت کا پہیہ نہ رُکا ہے اور نہ رُکے گا۔
دونوں نے الگ الگ اپنے اپنے گھر بسالئے !
عادل نے صفیہ سے شادی کرلی ؟ عادل کو گھر ملا، وراثت ملی اور بیوی بھی !! نازیہ نے جمال کو اپنا لیا !! نازیہ کو جمال ملا اور وراثت بھی !! اور اس طرح عادل اور نازیہ کا رشتہ ٹوٹے آئینے کی لکیر میں سمٹ کر رہ گیا ! زندگی آگے بڑھتی رہی۔ دوسری شادی کے بعد بھی زمین بنجر ہی رہی۔ بنجر زمین کا کرب قائم و دائم رہا اور وقت ایک بار پھر بے خبری کے عالم میں سرکتا رہا ، سکتا رہا۔
اور اچانک ایک شام بہت مدت بعد کسی جانی پہچانی شادی کے تقریب میں عادل اور نازیہ کی ملاقات ہوئی۔ دونوں کا بہت قریب سے گذر ہوا۔ دونوں رُک گئے ، ایک دوسرے کی جانب دیکھا جانے کن نظروں سے، کن سوچوں سے اور کن خاموشیوں سے۔ شاید ان کے دل کی پیاس اور اُن کی سوچوں کی چاہت کو اب بھی وارث کی تلاش تھی اپنی اپنی وراثت کے لئے !! !!لیکن موسم اب بن بر سے ہی اپنے سارے انداز بدل کر تھک چکا تھا…!!

 

 

گوری پورہ لنک روڑ راولپورہ سرینگر
موبائل نمبر؛99066771363

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
لیفٹیننٹ گورنر کا دورہ پہلگام، یاترا انتظامات کا جائزہ | 16 مقامات کھولنے کا حکم ۔ 17 جون سے دوبارہ کھولے جائیں گے،پہلگام کی بیتاب ویلی اور پارکس شامل
صفحہ اول
عادل احمد کے گھر آمد | اہلیہ کو سرکاری نوکری دی
صفحہ اول
بزرگوں پر تشدد کیخلاف بیداری کا عالمی دن | جموں و کشمیر میں قائم 20احاط وقار بند ہونے کی کگار پر ۔3سال سے حکومت کی سرد مہری قائم،مالی مدد نہ کرایہ ادا، کھانے پینے کیلئے فنڈز کی فراہمی بھی نہیں
کشمیر
ایران کا اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑاجوابی حملہ | یرو شلم اورتل ابیب پر میزائلوں کی بارش | 200کے قریب بیلسٹک میزائیل داغے گئے،اسرائیل کی اہم تنصیبات نشانہ
بین الاقوامی

Related

ادب نامافسانے

قربانی کہانی

June 14, 2025
ادب نامافسانے

آخری تمنا افسانہ

June 14, 2025
ادب نامافسانے

قربانی کے بعد افسانہ

June 14, 2025
ادب نامافسانے

افواہوں کا سناٹا افسانہ

June 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?