Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

افسانچے رئیس احمد کمار

Mir Ajaz
Last updated: May 21, 2023 12:04 am
Mir Ajaz
Share
7 Min Read
SHARE

عزت
نہیں میں قطعاً اپنی بیٹی کی شادی وہاں نہیں کروں گا ۔ ایک معمولی تنخواہ والا ٹیچر میری بیٹی کی ضروریات کہاں پوری کر سکتا ہے ۔ ایک امیر گھرانے میں پلنے والی لڑکی جس کا باپ ایک اے کلاس کنڑیکٹر ہو شادی کے بعد ایک معمولی ٹیچر کے گھر بہت مشکل سے ہی رہ پائے گی ۔ اس لیے میں نے فیصلہ یہی لیا کہ اس کی شادی ماجد سے ہی طے کروں گا جو میرے جیسے ایک اے کلاس کنٹریکٹر کا اکلوتا بیٹا ہے ۔ بڑی لاڑ پیار سے پلا ہوا لڑکا اپنی بیوی کو بھی عیش کرائے گا ۔ وہاں وہ سکھ اور چین سے اپنی شادی شدہ زندگی گزارے گی ۔
دلاور خان اپنے مکان کے صحن میں چائے کی چسکیاں لیتے ہوئے اپنی بیوی سے بات کرتا ہے ۔
اگلے مہینے دلاور خان کی کو دوکروڑ کی بل نکلنے والی تھی ۔ دس اسکولی عمارتیں دو سالوں میں تعمیر کروا کے اب وہ بل نکلنے کے انتظار میں تھا ۔ محکمہ تعلیم نے سٹی ہائی اسکول کے ہیڈماسٹر صاحب کو اس کام کے لیے نگراں مقرر کیا تھا ۔ یہ لئے بل نکالنے سے پہلے ہیڈماسٹر صاحب سے این او سی حاصل کرنا ضروری تھا ۔ تب ہی اس کی دو کروڑ کی بل نکل سکتی تھی ۔
جب دلاور خان ہیڈماسٹر صاحب سے ملنے ان کے آفس میں پہنچے اور این او سی کے لیے درخواست پیش کی تو ہیڈماسٹر صاحب اپنے تین اور اساتذہ کے ہمراہ تمام تعمیر شدہ اسکولی عمارات کے معائنہ کرنے کے لئے نکل پڑے ۔ جب انہوں نے معائنے کے دوران یہ پایا کہ اسکولی عمارات کی تعمیر میں غیر معیاری میٹیریل استعمال ہوا ہے اور پاخانے اور واشروم بھی ناکارہ ہیں تو ہیڈماسٹر صاحب نے این او سی پر دستخط کرنے سے بالکل انکار کردیا ۔ کافی اصرار اور ہیڈماسٹر صاحب کے پیر پکڑنے کے باوجود بھی دلاور خان این او سی حاصل کرنے سے قاصر رہا ۔ بلکہ اسے کہا گیا کہ نئے سرے سے اسکولی عمارات کو معیاری میٹیریل استعمال میں لاکر جازب نظر بنایا جائے اور پاخانوں اور واشروم بھی کار آمد بنائے جائیں ۔ تب ہی این او سی پر دستخط کیا جا سکتا ہے ۔ دلاور خان نے اپنے دوستوں وغیرہ سے بھی ہیڈماسٹر صاحب کو منوانے کی کوشش کی ۔ لیکن وہ اپنی بات پر بضد تھا ۔۔۔۔
دلاور خان کو جب محسوس ہوا کہ کوئی چارہ نہ رہا تو اس نے دوبارہ تعمیر کرائی گئی عمارتوں پر اچھے سے کام کروانا شروع کیا ۔
گھر پہنچ کر اس نے بیوی سے مخاطب ہو کر کہا ۔۔۔
امیری، سرمایہ داری اور روپیہ ہی سب کچھ نہیں ہے ۔ عزت بھی ایک بڑی چیز ہوتی ہے اور وہ قیمتی اور مہنگی ہوتی ہے ۔ میں نے دس اسکولی عمارات کی تعمیر کا کنٹریکٹ اس غرض سے لیا تھا تاکہ بہت بچت حاصل ہو گی لیکن ایک اسکول کے ہیڈماسٹر، جسے ان کا نگراں مقرر کیا گیا تھا، نے اپنی ایمانداری دکھا کر مجھے تا عمر ایک اچھا سبق سکھایا ۔
اب مجھے لگتا ہے کہ ہم اپنی پیاری لخت جگر کی شادی اس ٹیچر کے ساتھ ہی طے کریں گے جس پہ آپ پہلے ہی متفق تھیں۔

زمین
نہیں میرے پاس ایک بھی پیسہ نہیں ہے اس وقت اللہ کی قسم ۔ ستّراسی ہزار کی تنخواہ کو کیا نکلتا ہے مہینے میں ۔ دکانداروں کے بقایاجات ، بچوں کی فیس اور بیوی کے اخراجات سب اسی تنخواہ سے نکالنے پڑتے ہیں۔ آخر آج کے اس مہنگائی کے دور میں مہینہ کی تنخواہ کو کیا نکلتا ہے ۔ مہنگائی آج آسمان کو چھو رہی ہے ۔ مجھے خود بھی اپنی دوائی کے لیے کافی رقم درکار رہتی ہے کیوں کہ پچھلے چار سالوں سے میں مسلسل بیمار رہتا ہوں ۔ کبھی ایک قسم کی تکلیف تو کبھی دوسرے قسم کے عارضہ میں مبتلا رہتا ہوں ۔ اس لیے اس وقت مجھے معاف ہی کیجیے گا اللہ کے واسطے ۔
گل خان مسجد کمیٹی کے ممبران کو جواب دے رہا ہے جو اس کے پاس اس غرض سے آئے تھے کہ اس سے ایک موٹی رقم وصول کی جائے گی ۔ کیوں کہ گل خان ایک تو سرکاری ملازم ہے ہی دوسرا اس کے پاس آمدنی کے دوسرے ٹھوس ذرائع بھی موجود ہیں ۔ گاؤں کی جامع مسجد کی انہوں نے نئے اور جدید طریقے سے تعمیر شروع کی تھی اس لئے ہر فرد سے اس کی مقدور کے مطابق ہی فنڈ وصول کر رہے تھے۔ گل خان سے ان کی توقعات اونچی تھی لیکن وہاں سے ان کو خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا ۔
مسجد کی تعمیر کے لیے کافی رقم درکار تھی ۔ پورے گاؤں اور ملحقہ علاقوں سے بھی پیسہ جمع کیا گیا تھا لیکن پھر بھی مسجد کی جدید تعمیر کے لیے درکار پیسہ برابر نہیں ہو پا رہا تھا ۔ اس لیے مسجد کمیٹی کے ممبران نے فیصلہ یہی لیا کہ نیشنل ہائیوے کے نزدیک چار مرلہ زمین جو ایک غریب شخص نے مسجد کی تعمیر کے لیے وقف کی تھی بیچی جائے تاکہ خرچہ جات پورے ہوسکیں۔
اگلے جمعے کو مسجد کمیٹی نے چار مرلہ زمین کے لیے بولی مقرر کی ۔ تمام لوگوں کو باخبر کیا گیا تاکہ زمین بیچ کر اچھی خاصی رقم حاصل ہوجائے ۔ تین اشخاص نے زمین خریدنے کی خواہش ظاہر کی ۔ ایک نے آٹھ لاکھ ، دوسرے نے نو لاکھ اور تیسرے آدمی نے جو دوسرے گاؤں سے آیا تھا دس لاکھ روپیہ دینے چاہے ۔ گلہ خان بھی لوگوں کے مجموعے میں شامل تھا ۔ وہ اچانک کھڑا ہوا اور بولا ’’ نہیں جی یہ زمین ہاےوے کے بالکل قریب ہے اس کی قیمت بہت زیادہ ہے ۔ میں بارہ لاکھ روپیہ دینے کے لیے تیار ہوں اور وہ بھی نقد اسی وقت۔ ‘‘

 

 

قاضی گنڈ، کشمیر

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
بشناہ جموں میں سنت کبیر کی یاد میں تقریب منعقد، لیفٹیننٹ گورنر کی شرکت
تازہ ترین
میرواعظ نے اچھن ڈمپنگ سائٹ بحران کو اُجاگر کیا، ’سمارٹ سٹی‘ کا ٹیگ دینے سے پہلے عملی اقدامات کا مطالبہ
تازہ ترین
بجبہاڑہ میں سڑک حادثہ دس افراد زخمی
تازہ ترین
حکومت جموں و کشمیر کو امن اور بھائی چارے کے ساتھ آگے لے جانے کے لئے کوشاں:ستیش شرما
تازہ ترین

Related

ادب نامافسانے

قربانی کہانی

June 14, 2025
ادب نامافسانے

آخری تمنا افسانہ

June 14, 2025
ادب نامافسانے

قربانی کے بعد افسانہ

June 14, 2025
ادب نامافسانے

افواہوں کا سناٹا افسانہ

June 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?