Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

یومِ مادر کہانی

Mir Ajaz
Last updated: May 14, 2023 12:12 am
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

عابد حسین راتھر

عُمیر ریلوے اسٹیشن پر بڑی بےصبری کے ساتھ ہاتھوں میں گُلدستہ لئے اپنی ماں کا انتظار کر رہا تھا۔ جب ریل گاڑی اسٹیشن پر پہنچ کر رُک گئی تو لوگ جُوق در جُوق ٹرین سے اُتر رہے تھے اور لوگوں کا ایک ازدھام اسٹیشن پر جمع ہوا۔ لوگوں کی اس بِھیڑ میں عُمیر کی نظریں اپنی ماں کو تلاش کر رہی تھیں مگر لوگوں کے جم غفیر میں عُمیر کو اپنی ماں کہیں نظر نہیں آرہی تھی۔ اچانک عمیر کی نظر ریل کے ڈبے سے اُترتی ایک بزرگ خاتون پر پڑی جو ریل کے ڈبے سے اپنا بریف کیس اور ایک صندوقچہ نیچے اُتارنے کی کوشش کررہی تھی مگر اُس کے کمزور بازوں اُس کا ساتھ نہیں دے رہے تھے۔ کچھ دیر کی کشمکش کے بعد وہ خاتون اپنا سامان اُتارنے میں کامیاب ہوئی اور عُمیر یہ منظر اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا تھا۔ اپنا سامان اُتارنے کے بعد وہ عورت جب آگے بڑھنے کو تیار ہوئی تو اپنے بریف کیس اور صندوقچے کو اُٹھانے میں اُس کو بڑی دشواری پیش آرہی تھی۔ اگرچہ اُن کا وزن کچھ زیادہ تو نہیں تھا لیکن ایامِ بزرگی میں ناتواں جسم بوجھ اٹھانے سے قاصر تھا اور ایسا لگ رہا تھا کہ اُس کا جسم اُس سے درخواست کر رہا تھا کہ خدارا مجھ پر یہ ظلم نہ کرو۔ اِسی اثنا میں عُمیر کی نظر اُس کے چہرے پر پڑی اور عمیر نے اِس مایوس اور پُرشکن چہرے کو پہچان لیا۔ شاید یہ وہی چہرہ تھا جو کبھی خوبصورت ہوا کرتا تھا لیکن اپنے بیٹےکو پروان چڑھانے میں اس پر جُھریاں پڑ گئی تھیں ۔ یہ وہی جسم تھا جو کبھی جوان ہوا کرتا تھا مگر کبھی کبھار خود بھوکا رہ کر اپنے بیٹے کو کھانا کھلا کر اور گزرتی عمر کے ساتھ یہ کمزور پڑ چکا تھا۔ اسی سوچ میں عُمیر اپنے آپ سے کہنے لگا— یا اللہ، یہ تو میری امی جان ہے۔ عُمیر اپنے ہاتھوں میں گُلدستہ لئے جلدی سے اس کی طرف دوڑنے لگا۔ سلام کرتے ہوئے عُمیر نے اپنی ماں کو گُلدستہ پیش کیا۔ عُمیر کو دیکھتے ہی اُس کی ماں کا چہرہ خوشی سے کِھل اُٹھا۔ اُس نے عمیر کو اپنے گلے لگایا اور اس کے ماتھے کو چومنے لگی۔ علیک سلیک کے بعد جیسے ہی عُمیر اپنی ماں کا سامان اُٹھانے لگا تو وہاں کوئی دوسرا شخص حاضر ہوا اور عمیر کی ماں سے کہنے لگا— آنٹی جی، اس زاویے سے ویڈیو کا منظر ٹھیک نہیں آرہا ہے، آپ عمیر سے دوبارہ گُلدستہ لیجئے اور گلے ملئے، میں دوسری سِمت سے ویڈیو اُٹھانے کی کوشش کروں گا تاکہ ویڈیو کا منظر اچھا آجائے اور ہوسکے تو دونوں تھوڑے آنسوں بھی بہائیں تاکہ ویڈیو میں تھوڑا احساس اور اصلی پن نظر آئے۔
ایک اجنبی نوجوان کی ان باتوں نے عُمیر کی ماں کو ششدر کردیا اور وہ اُس سے کہنے لگی— بیٹا آپ کون ہیں اور کیا بول رہے ہیں؟
اِس سے پہلے کہ عُمیر کا دوست کوئی جواب دیتا عُمیر اپنی ماں سے مخاطب ہوکر کہنے لگا— امی، یہ میرا دوست ہے اور اِس کو ویڈیو بنانے کیلئے میں نے ہی کہا ہے۔ چند دنوں میں یومِ مادر آنے والا ہے اور مجھے اُس دن سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کیلئے ایک خاص ویڈیو کی ضرورت ہے۔ عُمیر کا جواب سن کر اس کی ماں حیرت زدَہ ہوکر رہ گئی اور حسرت بھری نگاہوں سے اپنے بیٹے کی طرف دیکھنے لگی۔ چند لمحے پہلے عُمیر کی ماں کو جو خوشی ملی تھی وہ مایوسی میں تبدیل ہوچکی تھی اور اِس کے آثار صاف صاف اُس کے چہرے پر عیاں تھے۔
���
دیوسر کولگام، موبائل نمبر؛7006569430
ای میل[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
بشناہ جموں میں سنت کبیر کی یاد میں تقریب منعقد، لیفٹیننٹ گورنر کی شرکت
تازہ ترین
میرواعظ نے اچھن ڈمپنگ سائٹ بحران کو اُجاگر کیا، ’سمارٹ سٹی‘ کا ٹیگ دینے سے پہلے عملی اقدامات کا مطالبہ
تازہ ترین
بجبہاڑہ میں سڑک حادثہ دس افراد زخمی
تازہ ترین
حکومت جموں و کشمیر کو امن اور بھائی چارے کے ساتھ آگے لے جانے کے لئے کوشاں:ستیش شرما
تازہ ترین

Related

ادب نامافسانے

قربانی کہانی

June 14, 2025
ادب نامافسانے

آخری تمنا افسانہ

June 14, 2025
ادب نامافسانے

قربانی کے بعد افسانہ

June 14, 2025
ادب نامافسانے

افواہوں کا سناٹا افسانہ

June 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?