جموں// راجوری ضلع میں پولیس نے بدھ کے روز لوگوں کو عسکری حملوں کے خطرات کے درمیان چوکنا رہنے کی ہدایت دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، موٹرسائیکل پر سوار پولیس اہلکاروں نے راجوری قصبہ کے مختلف حصوں میں اعلانات کرتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ وہ اپنے اردگرد نظر رکھیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی یا چیز کی اطلاع پولیس کو دیں۔
پولیس نے اعلان کیا کہ “لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنی گاڑیوں کو چیک کریں، گھروں، دکانوں یا سڑکوں کے آس پاس کسی بھی غیر دعویدار چیز کی اطلاع پولیس کو دیں”۔
انہوں نے کہا کہ یہ اعلان اعلیٰ پولیس حکام کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔
مبینہ عسکری حملوں کا خطرہ: پولیس کی راجوری کے شہریوں کو چوکنا رہنے کی ہدات