نئی دہلی//بھارتیہ جنتا پارٹی نے پیر کو الیکشن کمیشن آف انڈیا سے مطالبہ کیا کہ سونیا گاندھی کے ٹویٹ کے پیش نظر کانگریس پارٹی کی رجسٹریشن فوری طور پر منسوخ کر دی جائے۔
پارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ مرکزی وزراءبھوپیندر یادو، ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چگھ کی قیادت میں بی جے پی کے سینئر لیڈروں کے ایک وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی اور انہیں ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں کانگریس اور سونیا گاندھی کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔
میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا کہ چونکہ یہ ماڈل ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی ہے، اس لیے اس معاملے میں سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔
بیان کے مطابق،”سونیا گاندھی کے ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے جس میں انہوں نے کرناٹک کے ووٹروں کو ریاست کی خودمختاری کی حفاظت کی اپیل کی، بھاجپا نے کہا کہ یہ شرارتی اور جان بوجھ کر بے راہ روی کا ایک نمونہ ہے جس کے لئے ای سی آئی کو ایک سنگین نوٹ لینا چاہئے اور کانگریس کے خلاف تعزیری کارروائی کرنی چاہئے”۔
بھاجپا نے ای سی آئی سے کانگریس کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا