سری نگر// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے راجوری کے کنڈی جنگلاتی علاقے میں ملی ٹینٹوں کے خلاف جاری آپریشن میں ہلاک فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ایک بیان میں کہا،”پورا ملک بہادر شہداءکے سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ملک ہمیشہ ان کی بے مثال بہادری کا مقروض رہے گا”۔
کنڈی کے جنگلات میں تصادم میں اب تک پانچ فوجی اہلکار اور ایک جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک میجر شدید طور پر زخمی ہو گیا ہے۔
اسی دوران فوج کی شمالی کمان کے سربراہ اوپندرا دویدی کے علاوہ فوج کے اعلیٰ کمانڈروں نے علاقے کا دورہ کیا ہے۔
ایل جی نے راجوری تصادم میں مارے گئے فوجی اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا